جب پولیس زمان پارک میں آئی تو عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ نے ان سے کیا کہا ؟ بیان سامنے آ گیا

لاہور(پی این آئی) پی ٹی آئی چیئر مین اور سابق وزیر اعظم عمران کی چھوٹی بہن ڈاکٹر عظمی نے زمان پارک آپریشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’میں پولیس سے کہتی رہی کے آپ وارنٹ دکھائیں مگر انھوں نے دھکم پیل شروع کر دی اور اس وقت گھروں میں صرف خواتین تھیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ’ایسا لگتا تھا کہ جیسے اسرائیلی فلسطینوں کو مار رہے ہیں یا کشمیر کا منظر تھا جہاں انڈین فورسز حملہ کر رہی ہوں۔

ڈاکٹر عظمی نے دعوی کیا ’میرے شوہر پولیس کو یہی سمجھا رہے تھے کہ اپنے لوگ ہیں ان کو مت مارو مگر اسی بات پرپولیس ان کو گرفتار کر کے لی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close