پولیس نے عمران خان کے گھر کے اہم فرد کو گرفتار کر لیا

اسلام آ باد (پی این آئی )پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ پولیس عمران خان کے باورچی کو گرفتار کر کے ساتھ لے گئی۔ایک بیان میں پی ٹی آئی نے کہا کہ ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف پولیس کی جانب سے عمران خان کی رہائش گاہ پر آپریشن کیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ پولیس نے دوران آپریشن گھریلو ملازمین کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔پی ٹی آئی نے کہا کہ پنجاب پولیس نے عمران خان کے

ڈرائیور کو مارا پیٹا اور 10 ہزار روپے چھین لیے، پولیس کے اہلکاروں نے سویپر پر بھی تشدد کیا اور موبائل چھین لیا۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب پولیس کی جانب سے عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک آپریشن کیخلاف درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ توہین عدالت کی درخواست فواد چوہدری کی جانب سے دائر کی جائے گی اور اس سلسلے میں فواد چوہدری نے لیگل ٹیم کو درخواست کی تیاری کی ہدایت کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close