اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ۔ ہفتہ کو اسلام آباد پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایمبولینس اور آگ بجھانے والی گاڑیوں کو راستہ دیں۔ خواتین، بچوں اور بزرگوں کا خیال رکھیں، عوام سے گزارش ہے کہ پرامن رہیں اورپولیس سے تعاون کریں۔ پولیس نے مزید کہا ہے کہ جن افراد نے گاڑیاں سڑک پر پارک کی ہیں ان سے گزارش ہے کہ گاڑیاں محفوظ مقام پر کھڑی کریں، نجی املاک کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں