پولیس نے اسلام آباد ٹول پلازے پر عمران خان کے قافلے کو روک لیا،چیئرمین پی ٹی آئی نے اہم ویڈیو پیغام کر دیا

اسلاما آباد (پی این آئی )پولیس نے اسلام آباد ٹول پلازے پر عمران خان کے قافلے کو روک لیا ، حالات خراب ہو گئے ۔ عمران خان نے اہم ویڈیو پیغام کر دیا ۔ سما جی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ اب یہ واضح ہوگیا ہے کہ ’تمام کیسز میں میری ضمانتوں کے باوجود پی ڈی ایم حکومت مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے۔ اس کے باوجود اسلام آباد آ رہے ہیں اور قانون کی بالادستی میں یقین رکھتے ہیں ،مگر اب ان چوروں کے ارادے ہر کسی کے لیے

واضح ہوجانے چاہییں۔ایک ویڈیو پیغام میں عمران خان نے دعویٰ کیا کہ یہ لندن پلان کا حصہ ہے اور نواز شریف کے حکم پر یہ سب ہو رہا ہے۔عمران خان نے مزید کہا ہے کہ زمان پارک میں ان کی رہائش گاہ پر پنجاب پولیس نے آپریشن شروع کر رکھا ہے جہاں ’بشریٰ بیگم تنہا ہیں،وہ کس قانون کے تحت یہ کر رہے ہیں؟‘ان کا کہنا ہے کہ ’لندن پلان کے تحت مفرور نواز شریف کو ایک تعیناتی پر رضامندی کے بدلے میں اقتدار دینے کا وعدہ کیا گیا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close