عمران خان کو مذاکرات کی پیشکش ۔۔ پی ڈی ایم نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آ باد(پی این آئی) پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ وزیرقانون وزیراعظم کی عمران خان کو مذاکرات کی پیشکش دینا پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کافیصلہ نہیں ہے۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں جے یو آ ئی رہنما حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ عدالتی تاریخ میں عمران خان کےلئے ضمانتوں کا اتوار بازار لگایاگیا ہے، اب زخمی ہونے والے پولیس کوحکم دینا باقی ہے کہ وہ زمان پارک جاکر عمران خان سے معافی مانگیں ،چند منٹ میں آٹھ ضمانتیں دینا دنیا کا تیز ترین انصاف ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ عدالت ریاست قانون اور ریاستی فورس سے لڑناعمران خان کے مطابق جہادہے،،اب توشاعر کاشعر ہوگاکہ،بنو قانون شکن اتنا کہ ہر سماعت سے پہلے ،جج ملزم سے یہ پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close