عمران خان کی طرف سے بات چیت کی پیشکش، حکومت کا جواب آ گیا

لاہور (پی این آئی) پی ٹی آئی نے حکومت سے بات چیت پر رضا مندی کا اظہار کرتے ہوئے بات چیت کے لیے ملاقات کی تاریخ اور مقام بتانے کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔۔۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان مذاکرات کی حمایت کر چکے ہیں، حل کی طرف سے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی بیان دے رہے ہیں کہ مل کر بیٹھیں اور مسائل حل کریں۔۔۔۔ سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی بات چیت کا کہا ہے،

حکومت ایک قدم آگے بڑھے ، بات چیت کے عمل کو بیان سے آگے بڑھائے۔۔۔اس سے پہلے جمعرات کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایک بار پھر سب سے بات چیت اور مذاکرات کے لیے آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی ترقی اور جمہوریت کیلئے کسی سے بھی بات کرنے کے لیے تیار ہوں۔ عمران خان نے ٹوئٹر پر لکھا کہ پاکستان کی ترقی، مفادات اور جمہوریت کے لیے میں کسی قربانی سے گریز نہیں کروں گا، اس ضمن میں کسی سے بھی بات کرنے کے لیے تیار ہوں اور اس جانب میں ہر قدم اٹھانے کے لیے تیار ہوں۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان کی طرف سے بات چیت کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے نزدیک عمران خان کا اعتبار زیرو ہے۔۔۔۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی رات اس نے آئین توڑا، تب سے اب تک اس نے جو کچھ کیا اس کے بعد اس کا کیا اعتبار رہ جاتا ہے۔۔۔۔۔انہوں نے کہا کہ جب عمران خان حکومت میں تھا تو ہم نے دو دو گھنٹے اس کا انتظار کیا مگر یہ اپنی بات کرکے چلا جاتا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں