مسلم لیگ (ن)میں پھوٹ پڑ گئی، سینئر رہنما کیخلاف بغاوت کر دی

پشاور (پی این آئی) مسلم لیگ ن میں پھوٹ پڑ گئی،لیگی رہنماؤں نے صوبائی صدر امیر مقام کے خلاف بغاوت کر دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا میں تقسیم ہوگئے ،ن لیگ کے نظریاتی ارکان نے صوبائی صدر امیر مقام پرعدم اعتماد کا اظہار کردیا۔

رہنما مسلم لیگ ن ارباب خضرحیات، مسلم لیگ ن کے نظریاتی کارکنوں نے صوبائی صدر امیر مقام کے خلاف عدم اعتماد کر دیا ہے۔ارباب خضر حیات کا کہنا ہے کہ ن لیگ نظریاتی کارکنوں نے امیر مقام کے خلاف عدم اعتماد کر دیا۔اخلاقی طور پر امیر مقام صوبائی صدر نہیں رہے۔ن لیگ کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کرنے والوں کو نکال کر دم لیں گے۔امیر مقام کا ن لیگ کو امیر مقام لیگ بنانے کا خواب پورا نہیں ہو گا۔ن لیگ نوازشریف اور شہباز شریف کی قیادت میں چٹان کی طرح مضبوط ہے۔مہتاب عباسی، اقبال جھگڑا، عبدالسبحان خان و دیگر کا متحد ہونا خوش آئند ہے۔مشرف کی باقیات ن لیگ کو دیمک کی طرح ختم کر رہی ہیں۔قبل ازیں مسلم لیگ ن نظریاتی کارکنوں کا سابق گورنر اقبال ظفر کے گھر پر اجلاس ہوا۔اجلاس میں سردار مہتاب عباسی، اقبال ظفر جھگڑا، ارباب خضرحیات، عبد السبحان خان، علی خان یوسفزء، ایوب آفریدی، راشد محمود، فرید مفکر، ایثال خان، ملک اسد، ملک عدیل، سردار اعظم آفریدی، انتخاب چمکنی، اور اور دیگر اراکین کی شرکت کی ۔ناراض ارکین نے کہا کہ نظریاتی کارکنوں کو کھڈے لائن لگانے پر کارکنوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

ناراض ارکان نے امیر مقام اور مرتضی عباسی پر عدم اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ امیر مقام نے پارٹی کو اپنے گھر کی لونڈی بنا رکھا ہے۔ امیر مقام نے مسلم لیگ ن کو امیر مقام لیگ میں تبدیل کر دیا ہے اورمسلم لیگ ن کی بنیاد رکھنے والوں کو دیوار سے لگا دیا گیا ہے۔مشرف دور میں قربانیاں دینے والوں کو کھڈے لائن اور مشرف کا ساتھ دینے والوں کو نوازا جا رہا ہے اجلاس نے نوازشریف، شہباز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close