6 ارب ڈالر کیلئے دوست ممالک گارنٹی نہیں دے رہے،یہ آپ کی ناکامی نہیں؟ وزیر خزانہ کا صحافی کو انوکھا جواب

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار صحافی کے سوال کا برا مان گئے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے صحافی نے سوال کیا کہ 6 ارب ڈالر کیلئے دوست ممالک گارنٹی نہیں دے رہے،یہ آپ کی ناکامی نہیں؟ اسحاق ڈار نے سوال کا جواب دینے کے بجائے معاملہ گول کر دیا اور کہا کہ یہ سوال پوچھنا آپ کی ناکامی ہے؟

قبل ازیں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ چین کی طرف سے مزید 50 کروڑ ڈالر منتقل کئے جانے کیلئے دستاویزی کارروائی مکمل کر لی گئی،فنڈز جلد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو جاری ہو جائیں گے۔چینی بینک نے 1 اعشاریہ 3 ارب ڈالر کے رول اوور کی منظوری دی تھی،پاکستان نے حال ہی میں یہ رقم چینی بینک کو واپس ادا کی تھی۔علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ جب اسٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا تو قوم کو ہر چیز سے آگاہ کریں گے۔آئی ایم ایف معمول سے ہٹ کر معاہدے کیلئے بہت سخت شرائط رکھ رہا ہے،حکومت نے آئی ایم ایف معاہدے کے حوالے سے کوئی چیز قوم سے نہیں چھپائی،یہ معاہدہ 2019 آئی ایم ایف کے ساتھ کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ کوئی طاقت اسٹریٹجک اثاثوں پر فیصلہ لینے پر مجبور نہیں کر سکتی،قومی سلامتی کے تحفظ کی اہمیت اور ذمہ داری سے مکمل آگاہ ہیں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی وجہ سے مہنگائی بڑھی اور ملکی قرضوں میں 24 ہزار ارب کا اضافہ کیا،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ترقیاتی اداروں کے اعتماد کو نقصان پہنچایا،سابق وزیراعظم نے آئی ایم ایف پروگرام سے انحراف کیا۔ماضی میں غلط پالیسوں کے باعث بجٹ خسارے میں اضافہ ہوا،ملکی معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close