خیبرپختونخوا کے اہم ترین ترقیاتی منصوبے میں کرپشن کی تحقیقات از سر نو کرنے کا فیصلہ

پشاور (پی این آئی) خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ نے صوبے کے اہم ترین ترقیاتی منصوبے بی آر ٹی میں مبینہ کرپشن کا کیس ری اوپن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔۔ نگراں صوبائی حکومت کی جانب سے نیب اور ایف آئی اے کو بی آر ٹی تحقیقا جیت کا کہا جائے گا۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ کا اجلاس نگراں وزیر اعلیٰ اعظم خان کی صدارت میں ہوا۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیر ٹرانسپورٹ شاہد خٹک نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں بی آر ٹی میں مبینہ کرپشن کا کیس ری اوپن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نیب اور ایف آئی اے کو بی آر ٹی تحقیقات کا کہا جائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close