اسلام آباد (پی این آئی) این سی اوسی نے کورونا کے نئے ویرینٹ کے پھیلاؤ کا خدشہ ظاہر کردیا ہے، 30 اپریل تک رش والے مقامات پر ماسک پہننا لازم قرار دے دیا گیا ہے، نیا ویرینٹ دنیا بھر میں پھیل رہا ہے۔
این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ این سی او سی نے کورونا کی نئی اقسام کے پھیلاؤ کا خدشہ ظاہر کردیا۔ کورونا کا نیا ویرینٹ دنیا بھر میں دوبارہ پھیل رہا ہے، کورونا سے بچاؤ کیلئے این سی او سی نے الرٹ جاری کردیا ہے، 30 اپریل تک رش والے مقامات پر ماسک پہننا لازم قرار، 24 گھنٹے میں ملک میں کورونا کے 129 کیسز رپورٹ ، ملک بھر میں کورونا کے 4 ہزار34 ٹیسٹ کیے گئے ، کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.98 فیصد ریکارڈ، ملک بھر میں کورونا کے 14 مریضوں کی حالت نشویشناک ہے۔ دوسری جانب کراچی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں ایک بار پھر تیزی آ گئی۔ جس کے باعث ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کی ہدایت کر دی۔ کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران 53 جب کہ ایک ہفتے میں 146 کیسز رپورٹ ہوئے۔نجی یونیورسٹی اور اسپتال عملے اور طلبہ کے ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی۔محکمہ صحت سندھ کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد میں مثبت کورونا کیسز کی شرح ایک ہفتے کے دوران 12.91 فیصد تک پہنچ گئی۔
این آئی ایچ کے مطابق ملک میں کورونا مثبت کیسز کی مجموعی شرح 2.98 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ آغا خان یونیورسٹی کراچی نے بھی اس حوالے سے اعلامیہ جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ گذشتہ چند دنوں سے عملے اور طلبہ میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ اس کی علامات میں سردی، بخار اور موسمی بخار شامل ہے۔ معاشرے میں کورونا وائرس تاحال موجود ہے۔تمام ہیلتھ کیئر ورکرز سمیت طلبہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔تمام عملہ و طلبہ ماسک لازمی پہنیں، بوسٹر ڈوز کو اگر چھ ماہ گزر گئے ہیں تو دوبارہ لگوائیں۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ تمام عملہ کورونا اس جیسی علامات کے مریض کا معائنہ کرتے وقت پی پی ای لازمی پہنیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں