پاک فوج دنیا کی ساتویں طاقتور فوج قرار

واشنگٹن(پی این آئی) گلوبل فائر پاور نے دنیاکی طاقتور ترین افواج کی فہرست جاری کردی ہے جس کے مطابق امریکی فوج دنیا کی سب سے طاقتور فوج ہے۔ فہرست میں پاکستانی فوج کو دنیا کی ساتویں سب سے طاقتور فوج قرار دیا گیا ہے۔

اس سے قبل ملٹری اسٹرینتھ رینکنگ 2020، 2021 اور 2022 میں پاک فوج بالترتیب 15 ویں، 10 ویں اور 9 ویں نمبر پر موجود تھی تاہم رواں سال اس کی رینکنگ میں دو درجے کی بہتری ہوئی ہے،پاکستان 0.1694 کے پاور انڈیکس کے ساتھ جاپان، فرانس، اٹلی، ترکی، برازیل، ایران، اسرائیل، سعودی عرب، جرمنی اور کینیڈا سے زیادہ طاقت ور اور باصلاحیت فوج رکھتا ہے۔ فہرست کے مطابق روس دوسری، چین تیسری ، بھارت چوتھی جنوبی کوریا پانچویں اور برطانیہ چھٹی سب سے مضبوط فوج رکھنے والے ممالک ہیں ۔گلوبل فائر پاور 60 سے زیادہ عوامل کو مدنظر رکھنے کے بعد ہر ملک کو ‘پاور انڈیکس’ اسکور فراہم کرتا ہے۔ پاور انڈیکس کی قدر جتنی کم ہوگی، ملک کی لڑنے کی صلاحیت اتنی ہی زیادہ ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close