صدر عارف علوی کا اسٹیبلشمنٹ سے رابطے کا انکشاف

اسلام آباد(پی این آئی)تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر عارف علوی نے گزشتہ روز اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ کیا۔ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ صدر علوی کی جانب سے رابطہ کرنے پر انہیں بتا دیا گیا کہ فوج کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں، سیاست دانوں کو اپنے معاملات خود حل کرنے چاہئیں۔

دوسری جانب سینئر لیگی رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عمران خان کو سہولت کاری کون دے رہا ہے، حکومت سچ بول دے انہوں نے باٰ 6 گھنٹے میں عمران خان کی خواہش کے مطابق فیصلے آ رہے ہیں، نوازشریف کے کیسز کو 6، 6 سال ہو گئے سنا نہیں گیا۔ ایک بیان میں جاوید لطیف نے کہا کہ 8 ماہ میں جو چھپایا گیا ملکی مفاد میں وہ بتا دینا چاہیے۔وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ 2017 کی سازش میں ملوث تمام سازشیوں کو پکڑ کر کٹہرے میں لایا جائے،سازشیوں کو چھوڑنے سے ملکی حالات مزید ابتر ہوسکتے ہیں ،انصاف کے ترازو کا پلڑا برابر کیا جائے،زمان پارک میں ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا جارہا ہے ، تک سازشیوں کو سزا نہیں ملے گی منفی کرداروں کا راستہ بند نہیں ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close