پی ٹی آئی رہنما بھی الیکشن کے مخالف نکلے؟ زمان پارک سے رابطے کرکے کیا پیغام بھجوا رہے ہیں؟ تہلکہ خیز انکشاف

پشاور(پی این آئی)گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم این ایز نے رابطے کیے ہیں کہ الگ الیکشن نہ کروائیں۔

غلام علی کا کہنا ہے انہوں نے پی ٹی آئی ارکان کو یہ بات عمران خان سے کہنے کا مشورہ دیا ہے، تمام سیاسی جماعتیں الگ الگ انتخابات نہیں چاہتیں، اگر الگ الگ انتخابات ہوئے تو ہر سال پھر اسی طرح ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ریاست کی مشکلات کو مدنظر رکھ کر فیصلے کرنے ہیں، الیکشن کے لیے امن و امان کی صورت حال بہتر نہیں، الیکشن کمیشن کے پاس وسائل نہیں، سکیورٹی خدشات پر الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close