عمران خان کیوں گرفتار نہیں ہوئے؟ وزیراعظم شہباز شریف نے وجہ بتا دی

اسلام آباد(پی این آئی) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ طعنے مل رہے ہیں کہ عمران خان کو گرفتار کیوں نہیں کیا جا رہا، ہم احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہتے۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایک لیڈر ملک کو تباہ کرنے پر تلا ہوا لیکن ہم مصلحت کے تحت احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہتے تاکہ حالات بگڑ نہ جائیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت میں اربوں، کھربوں کی کرپشن ہوئی، ریٹائرڈ ججز کو لگانے کا آرڈیننس جاری کیا گیا، یہ وہ صورتحال تھی جس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے، بعض ایسے راز سینے میں دفن ہیں ان پر بات نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ سابق دور میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کیا مگر اس پر عملدرآمد نہ ہوا، جس سے پاکستان کی بدنامی ہوئی، اقتدار میں آتے ہی ہمارے پاس دو راستے تھے، ایک راستہ تھا کہ سبسڈیز دیتے یا ذمہ داری اٹھاتے، ہم نے مشاورت سے ریاست کو محفوظ کرنے کا راستہ اپنایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close