پی ٹی آئی نے گرفتاری کے بعد عمران خان کی جان کی گارنٹی مانگ لی

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد ان کی جان کی کیا گارنٹی ہے؟ لندن پلان میں گارنٹی لی گئی کہ عمران خان کو گرفتار کرنا ہے، نگران حکومت میں عمران خان کے خلاف کام کرنے والوں کو لگایا گیا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک لندن پلان بنا ہوا ہے، جس میں گارنٹی لی گئی کہ عمران خان کو گرفتار کرنا ہے، عمران خان کی گرفتاری کے بعد ان کی جان کی کیا گارنٹی ہے؟ ان کو پتا ہے کہ عمران خان کے ساتھ عوام کھڑی ہے، ان کو خوف ہے عمران خان کو گرفتار نہ کیا گیا تو یہ حکومت میں نہیں آسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایک عدالتی وارنٹ رانا ثناءاللہ کا جاری ہوا پولیس خاموش ہے، عمران خان قاتلانہ حملہ خطرہ کی وجہ سے عدالت نہیں گیا وارنٹ جاری ہوا تو پولیس ، رینجرز سمیت ریاست کی ساری قوت اس کو گرفتار کرنے پر لگا دی۔اس لئے سب عوام کے سامنے ننگے ہوگئے ہے، سب ننگے ہوچکے ہے اب کوئی پردہ باقی نہیں ہے۔ ایک عدالت وارنٹ کینسل کرہی ہے دوسری بحال کر رہی ہے۔پہلے کہا تھا عدلیہ کا کندھا استعمال کرکے وارنٹس کی آڑ میں لندن پلان پر عمل ہورہا ہے لیکن افسوس امپورٹڈ حکومت خون ریزے اور تصادم کروانا چاہتے ہے۔ رانا ثنا کے ناقابل ضمانت وارنٹس گرفتاری ہے اسلام آباد اور پنجاب پولیس اس کو آج ہی گرفتار کرے تاکہ ان کی نیت واضح ہو۔دوسری جانب نگراں وزیراطلاعات عامر میر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اطلاعات ہیں زمان پارک میں عسکریت پسند موجود ہیں،ایک کا تحریک نفاذ شریعت محمدی سے تعلق ہے۔

مولانا صوفی مرحوم کا رائٹ ہینڈ تھا، ایک عسکریت پسند 8سال قید بھی کاٹ چکا ہے، پرتشدد واقعات میں ملوث لوگوں کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں، سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے اپنی جماعت میں کالعدم تنظیموں کے لوگوں کا شامل کیا، جب آپریشن مکمل ہوگا تو ان سب لوگوں کے خلاف کاروائی ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close