پی ٹی آئی کے 3سینئر ترین رہنمائوں کا عمران خان کو گرفتاری دینے کا مشورہ

لاہور (پی این آئی) صدر مملکت عارف علوی، شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک سمیت رہنماوں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو گرفتاری دینے کا مشورہ دیدیا۔نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق پارٹی رہنما اعجاز شاہ اور اسد عمر سمیت سینئر لیڈر شپ بھی گرفتاری دینے کے حق میں ہے تاہم فواد چوہدری ، مراد سعید اور دیگر رہنما عمران خان کو گرفتاری دینے سے روک رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کا موقف ہے کہ زمان پارک کے گرد محاذ آرائی سے پی ٹی آئی کا امیج متاثر ہوا ہے تاہم عمران خان نے دوٹوک موقف اپنایا ہے کہ حکومتی اقدامات کا مقابلہ کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close