زمان پارک کے حوالے سے آئی جی پنجاب کا بڑا اعلان

لاہور(پی این آئی) آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا ہے کہ زمان پارک کو نو گو ایریا بننانے کی کوشش کی گئی ہے لیکن پولیس ایسا نہیں ہونے دے گی۔ لاہور میں نگران وزیر اطلاعات عامر میر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے میں ہر صورت قانون نافذ کریں گے کوئی کتنا بھی طاقتور ہو قانون سے اوپر نہیں ہوسکتا۔

عثمان انور نے کہا کہ زمان پارک میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار ضرور موجود تھے لیکن ان کی جانب سے مزاہمت کی خبریں من گھڑت ہیں ، پاکستان کی تاریخ میں کبھی بھی فورسز ایک دوسرے کے سامنے نہیں آئیں۔ انہوں نے کہا کہ ظل شاہ کیس میں گرفتار ملزمان نے مجسٹریٹ کے سامنے بیان ریکارڈ کرادیا ہے جس کے بعد کیس سے متعلق ابہام ختم ہوچکے ہیں ۔آئی جی کا کہنا تھا کہ جج صاحب کے حکم کے مطابق میٹنگ ہوگی اور قانون کے مطابق بات ہوگی، ان کے اعتراضات بھی دیکھیں گے،کل عدالت کو بتا دیں گے کہ کوئی نوگو ایریا نہیں رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں