لاہور (پی این آئی) آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا ہےکہ کوئی نو گو ایریا نہیں رہے گا۔۔۔۔ قانون ہر قیمت پر نافذ ہوگا اور عدالت کو بتا دیں گے ۔۔۔۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے کہا کہ ہرگز نہ سمجھا جائے کہ پولیس، پولیس کے سامنے ہے، قطعی ایسی صورتحال نہیں کہ ایک فورس دوسری فورس سے لڑ رہی ہے۔۔۔۔آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ پولیس پر پتھراؤ کیا گیا، غلیل سے پتھر مارے گئے، اس کی تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں۔۔۔۔
انہوں نے مزید کہاکہ جج صاحب کے حکم کے مطابق میٹنگ ہوگی اور قانون کے مطابق بات ہوگی، ان کے اعتراضات بھی دیکھیں گے،کل عدالت کو بتا دیں گے کہ کوئی نوگو ایریا نہیں رہے گا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں