کوئی شک نہیں کہ گرفتاری کے بعد مجھ پر تشدد و گا، گرفتاری عدالت میں پیشی نہیں، مجھے مارنے کے لیے ہے، عمران خان کو اہم شخصیت نے کیا بتادیا؟

لاہور (پی این آئی) سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے میری گرفتاری عدالت میں پیش ہونے کے لیے نہیں مجھے مارنے کے لیے ہے۔۔۔۔لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا انتخابات کسی صورت 90 دن سے آگے نہیں جانے دیں گے۔۔۔۔انتخابات 90 روز سے آگے گئے تو آئینی تحریک چلائیں گے، کسی صورت آئین کی خلاف ورزی کرکے انتخابات آگے جانے نہیں دیں گے۔۔۔۔عمران خان کا کہنا تھا میری گرفتاری عدالت میں پیش ہونے کے لیے نہیں مجھے مارنے کے لیے ہے،

عدالت میں پیش ہونے سے کبھی انکار نہیں کیا، یہ مجھے اس جگہ بلا رہے ہیں جس پر مجھے سکیورٹی خدشات ہیں۔… 18 مارچ کو عدالت میں پیش ہوں گا، جب کہہ دیا تھا کہ عدالت پیش ہوں گا توسارا ڈرامہ کیوں رچایا جا رہا ہے۔۔۔۔۔عمران خان کا کہنا تھا میرے کارکن غصے میں ہیں، کارکن کہتے ہیں آپ کیوں بار بار قانون پر عمل درآمد کی رٹ لگائے ہوئے ہیں۔۔۔۔عمران خان نے کہا کہ مارچ 2021 میں اہم شخصیت نے بتایا کہ جنرل باجوہ آپ کو نکالنے کا فیصلہ کر چکے ہیں، پولیس اور رینجرز اہلکار میری گرفتاری کے لیے دو بار میرے قریب پہنچے، کوئی شک نہیں گرفتاری کے بعد مجھ پر تشدد ہو گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close