توشہ خانہ کیس، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار، امید ہے تفصیلی فیصلہ پڑھ کر مزہ آئے گا، جج کے ریمارکس، پیشی کی تاریخ دے دی

اسلام آباد (پی این آئی) عدالتوں اور عمران کان کے وکیلوں کی آنکھ مچولی جاری ہے۔۔۔خاتون جج زیبا چوہدری کو دہمکی کیس میں عمران خان کے وارنٹ معطل ہونے کے بعد ۔۔۔عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے گئےہیں۔ ۔۔۔ اس حوالے سے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج ظفر اقبال نے فیصلہ سنا دیاہے۔۔۔۔

فیصلے میںعمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواست خارج کردی گئی ہے اور عدالت نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔۔۔۔عدالت نے عمران خان کو گرفتار کرکے 18 مارچ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم برقرار رکھا ہے۔۔۔۔ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے ریمارکس دیے کہ امید ہے تفصیلی فیصلہ پڑھ کے مزہ آئے گا، قانون کے ہر پہلو کو درخواست پر فیصلہ جاری کرتے وقت دیکھا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close