اسلام آبا (پی این آئی) ملک میں عام انتخابات کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔۔۔۔ڈیجیٹل مردم شماری کےمکمل ہونے کی ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے۔۔۔۔ اس مردم شماری کی بنیاد پر نئی حلقہ بندیاں کی جائیں گی۔۔۔ جن کے تحت عام انتخابات منعقد کرائے جا سکیں گے۔۔۔مردم شماری چیف شماریات ڈاکٹر نعیم الظفر کا کہنا ہے کہ مردم شماری کی 30 اپریل کی ڈیڈ لائن پر کام مکمل کر لیں گے۔۔۔۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر نعیم الظفر نے کہا کہ۔۔۔۔ہم اپنی 30 اپریل کی ڈیڈ لائن پر کام مکمل کر لیں گے، مردم شماری جاری ہے،
پورے پاکستان کو منصوبہ بندی کے لیے ایک لاکھ85 ہزار 509 بلاکس میں تقسیم کیا گیا ہے۔۔۔۔ان کا کہنا تھا کہ 31 مارچ کی ڈیڈ لائن رکھی گئی ہے، 2664 بلاکس میں لسٹنگ شروع نہیں ہو سکی، ایک لاکھ 83 ہزار 48 بلاکس میں لسٹنگ کرنا ہے جب کہ ایک لاکھ 67 ہزار 578 بلاکس میں لسٹنگ مکمل ہو چکی ہے۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ 2039 بلاکس حتمی ہیں جن پر لسٹنگ نہیں ہوئی، 1108 بے چراغ بلاکس ہیں، 201 بلاکس میں سکیورٹی کے ایشوز ہیں، فاٹا کے ایریا میں سکیورٹی ایشوز کی وجہ سے لسٹنگ نہیں ہوئی، کراچی کے 200 بلاکس میں لسٹنگ شروع نہیں ہوئی اور4 کروڑ اسٹرکچرز جیو فینسنگ ہو چکے ہیں۔۔۔۔ پورے پاکستان میں 3 کروڑ 93 لاکھ سے زائد گھروں کی جیو فینسنگ ہوچکی ہے، 12 مارچ سے افراد کی گنتی کا عمل شروع کردیا ہے جب کہ 79 لاکھ 79 ہزار سے گھروں کی مردم شماری ہو چکی ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں