اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیئے ہیں۔۔۔ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے20 مارچ تک عمران خان کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔۔۔۔ سرکاری وکیل رضوان عباسی نے عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئےکہا کہ عمران خان کی غیر موجودگی میں ناقابل ضمانت وارنٹ منسوخ نہیں ہوسکتے،
غیر موجودگی میں ناقابل ضمانت وارنٹ منسوخ کیے تو دیگر ملزمان کوبھی یہ فائدہ دیاجائےگا۔۔۔۔۔پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ وارنٹ گرفتاری عمل میں لانے کے لیے پولیس پہنچی تو ان پرپیٹرول بم پھینکا گیا، پولیس پرکارکنان نے تشدد کیا،عمران خان کی ضمانت بھی اس میں واپس لینی چاہیے۔۔۔۔عدالت نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے انہیں 20 مارچ تک متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں