جن کے بیٹوں پرلاہور میں ظلم ہوا، پولیس اہلکاروں کی فیملی کوکیا جواب دوں، آئی جی اسلام آباد کا عدالت میں بیان

اسلام آباد (پی این آئی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان عدالت میں پیش ہوئے۔۔۔۔آئی جی اسلام آباد ناصر اکبر خان نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کا معاملہ عدالت پر چھوڑ دیا۔آئی جی نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد پولیس پر پیٹرول بم اور پتھر پھینکے گئے، پولیس اہلکاروں پرتشدد ہوا جو وارنٹ کی تکمیل کے لیے گئے تھے، پولیس اہلکار نہتے تھے،

کوئی اسلحہ ان کے پاس موجود نہیں تھا۔۔۔۔اسلام آباد پولیس کے کسی نمائندے کو عمران خان سے ملنے نہیں دیاگیا۔۔۔۔ گزشتہ روزبھی عمران خان کی عدالت پیشی کی یقین دہانی کروائی گئی، اسلام آباد پولیس سے کسی نے زمان پارک میں بات نہیں کی۔۔۔۔آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ میں پولیس اہلکاروں کی فیملی کوکیا جواب دوں جن کے بیٹوں پرلاہور میں ظلم ہوا، ماضی میں گھروں سے عدالت لے کر آنا پولیس کے لیے معمول کی بات ہے، اگر ایک شخص کو رعایت ملتی ہے تو دیگرکوبھی ملنا چاہیے، آئین کے سامنے تمام افراد یکساں ہیں۔آئی جی نے مزید کہا کہ وارنٹ گرفتاری سے متعلق فیصلہ عدالت پر چھوڑتا ہوں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close