دہشتگری کی دفعات کے تحت عمران خان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

لاہور (پی این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف پولیس پر حملہ کروانے کے الزام میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ جس میں انسداد دہشتگری کی دفعات بھی شامل ہیں ۔۔۔ ایف آئی آر تھانہ ریس کورس پولیس نے اپنی مدعیت میں درج کی ہے۔۔۔۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق تھانہ ریس کورس کی پولیس ڈی آئی جی اسلام آباد شہزاد بخاری کے ساتھ عدالتی وارنٹ پر عمل درآمد کروانے عمران خان کی لاہور میں واقع رہائش گاہ پر پہنچے تو عمران خان کی ہدایت پر 2500 کے قریب کارکنوں نے پولیس پر حملہ کر دیا۔۔۔۔

پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے پولیس پر پتھروں اور ڈنڈوں سے حملہ کیا اور پانی کی بوتلوں میں پیٹرول بھر کر پولیس پر پھینکتے رہے۔۔۔۔۔۔کارکنوں کے حملے کے نتیجے میں تین واٹر کینن سمیت پولیس کی 10 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔۔۔۔۔ایف آر میں یہ بھی لکھا ہے کہ ڈنڈا بردار کارکنوں نے پولیس پر شدید پتھراؤ کے ساتھ ساتھ سرکاری اور غیر سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔۔۔۔۔ایف آئی آر میں دہشتگردی اور اعانت جرم سمیت 19 دفعات لگائی گئی ہیں۔۔۔۔۔پولیس نے زمان پارک کے عقبی علاقے میں تحریک انصاف کے 200 سے زائد کارکنوں کے پولیس کے ساتھ تصادم کی ایک الگ ایف آئی آر بھی درج کی ہے جس میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جہاں جہاں تحریک انصاف کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا، پولیس مقدمات درج کر رہی ہے تاہم ابھی تک دو ایف آئی آرز سامنے آئی ہیں جن میں سے ایک میں عمران خان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close