پنجاب اسمبلی کے انتخابات، کن شہروں میں الیکشن شیڈول معطل کرنے کا خدشہ ظاہر کر دیا؟

لاہور (آئی این پی) پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کا معاملہ،صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے سیکیورٹی صورتحال سے متعلق الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیااور کہا کہ ریٹرننگ افسران کو مطلوبہ سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی۔بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے سیکیورٹی صورتحال سے متعلق الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا۔

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ افسران کو مطلوبہ سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی،ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت رش زیادہ ہے،زیادہ رش کیوجہ سے آر اوز دفاتر میں کشیدگی کی صورتحال ہے، امیدوار اور حامیوں کے درمیان لڑائی جھگڑے ہو رہے ہیں، یہی صورت حال برقرار رہی تو لاہور میں الیکشن شیڈول معطل کرنا ہوگا،صوبائی الیکشن کمشنر کے خدشات پر الیکشن کمیشن کی طرف سے نوٹس لئے جانے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close