گرفتاری کا دعویٰ محض ڈرامہ، اصل مقصد اغواء اور قتل کرنا ہے، کپتان نے کھلاڑیوں کو بتا دیا

لاہور (آئی این پی) سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ واضح طور پر گرفتاری کا دعوی محض ڈرامہ تھا، ان کا اصل مقصد اغواء اور قتل کرنا ہے۔

انہوںنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے پیغام میں کہا کہ آنسو گیس اور واٹر کینن کے بعد اب انہوں نے براہ راست فائرنگ کا سہارالیا ہے ، میں نے ایک ضمانتی بانڈ پر دستخط کیے، ڈی آئی جی نے اسے بھی قبول کرنے انکار کردیا۔عمران خان نے مزید کہا کہ ان کی بدنیتی اور ناپاک عزائم میں کسی قسم کا ابہام باقی نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close