برطانوی خاتون اینکر نے عمران خان سے چُبھتا سوال پوچھ کر لاجواب کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان سے برطانوی نشریاتی ادارے کی اینکر نے چبھتا سوال کر کے لاجواب کردیابرطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں جب عمران خان نے قانون کی بالادستی کی بات کر رہے تھے اور کہہ رہے تھے کہ جو بھی ریاستی قانون توڑے اسے سزا ملنی چاہیے۔

اس موقع پر خاتون اینکر نے سوال کردیا کہ آپ کے خلاف وارنٹ تو ریاستی قانون کے تحت جاری ہوئے ہیں، پھر آپ گرفتاری کیوں نہیں دے رہے؟عمران خان نے جواز پیش کیا کہ ریاستی نہیں جنگل کا قانون ہے، وہ 18 مارچ تک حفاظتی ضمانت پر ہیں، یہ لوگ 14 مارچ کو گرفتار کرنے آگئے۔اے ایف پی سے گفتگو میں عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا کہ مجھے گرفتار کرنے والے مہینوں جیل میں رکھنا چاہتے ہیں تاکہ الیکشن نہ لڑ سکوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں