عمران خان کی گرفتاری میں ناکامی پر وزیرِدفاع خواجہ آصف کا ردِعمل آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف کا زمان پارک میں پیدا ہونے والی کشیدگی پر ردِعمل سامنے آیا ہے۔خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پولیس صبر سے کام لے رہی ہے کہ جان نقصان نہ ہو ورنہ گرفتاری مشکل نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی خواہش ہے جانی نقصان ہو تاکہ وہ لاشوں پر سیاست کرے۔عزت آبرو والا شخص ہو تو جرات کرے باہر نکلے اور گرفتار ہو۔ہمت اور دلیری نواز شریف سے ادھار مانگ لے جو لندن سے گرفتاری دینے آ گیا تھا۔خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونےکے بعد پولیس گزشتہ روز سے زمان پارک پر موجود ہے جہاں اسے پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے اور لاہور میں زمان پارک کے باہر پاکستان تحریک انصاف اور پولیس کے درمیان کشیدگی کا ماحول بنا ہوا ہے، جہاں پی ٹی آئی چئیرمین کی گرفتاری کے معاملے پر پی ٹی آئی اور پولیس آمنے سامنے ہیں، صبح ایک بار پھر پی ٹی آئی اور پولیس اہلکاروں میں تصادم ہوا اور پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ کی، پولیس آپریشن کو18 گھنٹے گزر چکے ہیں، تین اضلاع کی پولیس آپریشن میں حصہ لے رہی ہے، جب کہ رینجرز کے دستے بھی موجود ہیں۔

گذشتہ روز اسلام آباد پولیس، پنجاب پولیس تحریک انصاف کے کارکنوں کو پسپا کرنے میں ناکام ہوئی تو پنجاب رینجرز کو طلب کیا گیا، تاہم اس کے باوجود عمران خان کی گرفتاری اب ناممکن لگ رہی ہے۔ پولیس کی جانب سے تقریباً 500 کے قریب آنسو گیس شیل فائر کیے گئے، لاٹھی چارج کیا گیا، واٹر کینن استعمال کی گئی، فورسز نے بھرپور قوت کا استعمال کیا لیکن تحریک انصاف کے کارکن بالکل پسپا نہیں ہوئے۔کارکنوں نے شدید لاٹھی چارج، واٹر کینن اور آنسو گیس شیلنگ کے باوجود پولیس کو زمان پارک سے آدھا کلومیٹر دور کینال روڈ پر دھکیل دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close