آئ جی گلگت بلتستان محمد سعید کو عہدے سے ہٹانے کی وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی حکومت کی جانب سے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس گلگت بلتستان محمد سعید کو عہدے سے ہٹانے کی وجوہات اور نئے آئی جی ڈار علی خٹک کو دی گئی ہدایت سامنے آگئی۔

حکومت نے نئے آئی جی گلگت بلتستان ڈار علی خٹک کو ہدایت کی ہے کہ زمان پارک سے پولیس کو فوری طور پر واپس بلوایا جائے۔ وفاقی حکومت نے عہدے سے ہٹائے گئے آئی جی گلگت بلتستان محمد سعید کو زمان پارک سے پولیس نفری واپس نہ بلوانے پر عہدے سے ہٹایا تھا۔حکومت نے محمد سعید کی جگہ خیبر پختونخوا پولیس میں گریڈ 20 کے افسر ڈار علی خٹک کو آئی جی گلگت بلتستان مقرر کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close