کراچی(پی این آئی)کراچی میں دو ماہ قبل ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ تاحال برقرار ہے اور الیکشن کمیشن نے یو سی 4 لیاقت آباد سے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست خارج کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیدوار کی فتح کو برقرار رکھا ہے۔
لیاقت آباد کے ابن سینا ٹاون کی یوسی 4 میں جماعت اسلامی کی کامیابی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف نے درخواست دائر کی تھی۔تاہم الیکشن کمیشن نے لیاقت آباد کے ابن سینا ٹاؤن کی یوسی 4 کا نتیجہ جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے جماعت اسلامی کی کامیابی کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست خارج کر دی۔الیکشن کمیشن نے نتائج جاری کرنے پر دیا گیا حکم امتناع واپس لے لیا اور اپنے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار چاہیں تو الیکشن ٹربیونل سے رجوع کر سکتے ہیں۔الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا ہے ریٹرننگ افسر کے مطابق جماعت اسلامی نے 1818 جبکہ پی ٹی آئی نے 1260 ووٹ حاصل کیے، آر او کے مطابق پی ٹی آئی نے ٹمپرڈ فارم 11 الیکشن کمیشن کو پیش کیے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں