رینجرز اورپولیس نے عمران خان کی رہائش گا ہ کو چاروں طرف سے گھیر لیا

لاہور (پی این آئی )رینجرز اورپولیس نے عمران خان کی رہائش گا ہ کو چاروں طرف سے گھیر لیا ۔ تین صوبوں کی پولیس کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم کی گرفتاری کیلئے 18گھنٹوں سے زمان پارک میدان جنگ بن ہوا ہے ،تاہم ابھی تک پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے ۔تازہ ترین صورتحال کے مطابق رینجرز اورپولیس نے عمران خان کی رہائش گا ہ کو چاروں طرف سے گھیر لیا جبکہ کارکنا ن کی جانب سے بھرپور مذاحمت کی جارہی ہے ۔

پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان تصادم کا سلسلہ جاری ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close