لاہور(پی این آئی) سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری سے متعلق حکومت “اوور ری ایکٹ” کر رہی ہے جو کہ غیر قانونی عمل ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ وارنٹ گرفتاری کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ آپ کسی کا بازو توڑ دیں یا اس پر ظلم کریں ، پولیس سے متعلق عمران خان کے خدشات بے وجہ نہیں ہیں ،وزیر آباد حملے کے ملزم کا بیان جس طرح سامنے آیا تھا اس سے پولیس کا کردار مشکوک ہوجاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ دہشتگردوں کا والا سلوک کیا جارہا ہے ، ان کے گھر کے اندر بھی آنسو گیس کے شیل پھنکے گئے ہیں جس سے میرا گھر بھی متاثر ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کے نوے روز کے بعد اگر نگران حکومت نے کام جاری رکھا تو ان پر آرٹیکل چھ لگے گا ، اس حوالے سے چیف جسٹس سپریم کورٹ کو کردار ادا کرنا ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں