فتنے کا ایسا علاج کریں گے کہ ملک کو نجات مل جائے گی، رانا ثنا اللہ نے ایک بار پھر خبردار کر دیا

شیخوپورہ(آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فتنے کا ایسا علاج کریں گے کہ ملک کو نجات مل جائے گی، اس کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کریں گے، عدالت کے حکم پر اس کو پیش کریں گے۔شیخوپورہ میں تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران نیازی ایک فتنہ ہے، یہ ملک میں انارکی پیدا کرنا چاہتا ہے،

اگر اسے ووٹ کی طاقت سے مائنس نہ کیا تو ملک کو کسی حادثے سے دوچار کرے گا، اس کو ایک پراجیکٹ کے طور پر مسلط کیا گیا، اس نے ایک دن بھی ملک کی خدمت نہیں کی۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ عمران خان اپنے کارکنوں کو کہتا ہے جیلیں بھرو، اس کی اپنی حالت یہ ہے چوہے کی طرح گھر میں چھپا ہوا ہے، عمران خان گرفتار ہونے سے بھاگ رہا ہے، جب بھی ملک میں بحران آیا نواز شریف نے نکالا، انہوں نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کوئی شک نہیں پاکستان آج مشکل دور سے گزر رہا ہے، مشکلات آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے ہیں، مشکل اور بحرانوں سے نواز شریف ہی نکال سکتے ہیں، مریم کا ساتھ دیں، فتنے، فساد کو بوتل میں بند کر کے ایسا علاج کریں گے، ملک کو نجات مل جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں