کراچی(آئی این پی)کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم) پاکستان کے بہادر آباد مرکز کے سامنے ایم کیو ایم لندن کے حامیوں نے احتجاج کیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق ایم کیو ایم لندن گروپ کے بعض افرادبہادرآباد مرکزپر احتجاج کرنے پہنچے تھے اور مظاہرین کی جانب سے لندن عدالتی فیصلے کیخلاف احتجاج کیا جا رہا تھا۔پولیس نے بتایا کہ تین مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے۔
ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے سکیورٹی کے لیے رابطہ نہیں کیا تھا، ہنگامہ آرائی اور تصادم کی اطلاع ملتے ہی نفری روانہ کی گئی، 6 تھانوں کے ایس ایچ اوز اور نفری اس وقت بہادر آباد مرکز پر موجود ہے۔ان کا کہنا تھاکہ ہنگامہ آرائی کے الزام میں متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے اور کشیدگی پر قابو پالیا گیا ہے، ممکنہ خدشات کے پیش نظر نفری موجود ہے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں