اسلام آباد(پی این آئی) صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات قابل مذمت ہیں۔
آج کے واقعات سے مجھے بہت دکھ ہوا ہے۔غیر ضروری انتقامی سیاست۔ ایسے ملک کی حکومت کی ناقص ترجیحات جس کو عوام کی معاشی بدحالی پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ کیا ہم بڑے خطرناک سیاسی منظر نامے کی طرف جارہے ہیں؟ مجھے تمام سیاستدانوں کی طرح @ImranKhanPTI
کی حفاظت اور عزت کی بھی برابر فکر ہے— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) March 14, 2023
ٹوئٹر پراپنے بیان میں صدر عارف علوی نے زمان پارک کے باہر پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس کےد رمیان ہونے والے تصادم پر افسوس ہے، آج کے واقعات پر مجھے دکھ ہوا، یہ معاملات انتقامی سیاست کی غمازی کرتے ہیں۔عارف علوی نےحکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف عوام معاشی بدحالی کا شکار ہیں اور ملکی معیشت بھی ٹھیک نہیں لہذا حکومت کو ان معاملات کی طرف توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں