فوج کے بنیادی فرائض سرحدوں کی حفاظت ہے، موجودہ حالات میں الیکشن کروانا ممکن نہیں، الیکشن کمیشن کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد (پی این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ شفاف الیکشن بہت ضروری ہے لیکن موجودہ حالات میں الیکشن کرانا ممکن نہیں، سیاسی مہم کیلئے سکیورٹی دینا انتہائی مشکل ہے، فوج کے بنیادی فرائض سرحدوں کی حفاظت ہے۔

 

 

 

 

پولیس مردم شماری ٹیم کو سکیورٹی فراہم کررہی، رمضان میں مساجد اورگندم خریداری کیلئے بھی عملہ چاہیئے ہوگا۔چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت 3اجلاسوں کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، اجلاس میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال اور سکیورٹی خدشات پر بریفنگ دی گئی، آئی جی پنجاب پولیس نے بریفنگ میں بتایا کہ پولیس کی تعیناتی صرف انتخابات تک محدود نہیں ہے، پولیس مردم شماری ٹیم کو بھی سکیورٹی فراہم کررہی ہے، رمضان شریف میں مساجد کی سکیورٹی کیلئے بھی پولیس تعینات کی جائے گی، کچے کے علاقہ میں آپریشن جاری ہے، امید ہے حالات الیکشن کے انعقاد کیلئے بہتر ہوں گے۔چیف سیکرٹری پنجاب نے بتایا کہ اس وقت 40ہزار ٹیچر مردم شماری کی ڈیوٹی پر مامور ہیں، پولیس کی مدد کیلئے دیگر قانون نافذ کرنے والے ڈیوٹی نہ دیں، فول پروف سکیورٹی ممکن نہیں،بریفنگ میں بتایا گیا کہ 2018کے انتخابات میں 3ہزار 330جلسے اور انتخابی مہم کے ایونٹ ہوئے تھے۔ موجودہ انتخابات میں 2018سے زیادہ جلسے ہوں گے۔ مزید بتایا گیا کہ گندم خریداری کیلئے بھی سٹاف کی ضرورت ہے۔

 

 

شفاف الیکشن کا انعقاد بہت ضروری ہے۔ موجودہ حالات میں انتخابات کرانا ممکن نہیں۔جیو نیوز کے مطابق حکام وزارت دفاع کا بریفنگ میں کہنا ہے کہ فوج کے بنیادی فرائض میں سرحدوں اور ملک کی حفاظت اولین ترجیح ہے، الیکشن ڈیوٹی کی صورت میں فوج کوئیک رسپانس موڈ میں دستیاب کی جاسکتی ہے، سیاسی مہم کیلئے امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی دینا انتہائی مشکل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close