پی ٹی آئی نے عمران خان کی گرفتاری ہر صورت رُکوانے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی

لاہور(پی این آئی)تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی صورت میں عمران خان کی گرفتاری نہیں ہونے دی جائے گی یہ بات زمان پارک میں موجود تحریک انصاف کے راہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ ہم کل اسلام آبادہائی کورٹ کے فیصلے کا انتظار کریں گے اگر ہمیں ہائی کورٹ سے ریلیف نہ ملا تو ہم سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔

 

 

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ لیول پلینگ فیلڈ کے لیے نہیں بلکہ مریم بی بی کی فرمائش پر ہورہا ہے وہ ڈکٹیٹ کررہی ہے کہ کیسے انتخابات کروائے جائیں وہ الیکشن کمیشن سمیت سارے اداروں کو ڈکیٹیٹ کررہی ہیں یہ کونسی سیاست اور جمہوریت ہے کہ مریم صفدر شیخوپورہ میں سیاسی جلسے سے خطاب کررہی ہیں جبکہ تحریک انصاف کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت نہیں دی جارہی یہ کسی جمہوریت ہے.ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پولیس کے پاس جو وارنٹ گرفتاری ہیں ان پر بنی گالہ اسلام آباد کا پتہ لکھا ہے تو تکنیکی طور پر یہ وارنٹ ہی غلط ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری قانونی ٹیم موجود ہے اور مشاورت کا عمل جاری ہے قانونی ماہرین کا بھی کہنا ہے کہ یہ وارنٹ گرفتاری تکنیکی طور پر ٹھیک نہیں ہیں اس لیے سابق وزیراعظم نے گرفتاری نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ادھر ایک اور چینل کا دعوی ہے کہ پولیس نے گرفتاری کے لیے اپنی حکومت عملی تبدیل کرتے ہوئے رات گئے پوری طاقت سے آپریشن کا فیصلہ کیا ہے رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ نہر اور مال روڈ کے اطراف تمام لائیٹز کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ زمان پارک اور اطراف میں بجلی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلہ تازہ دم پولیس کے دستے زمان پارک پہنچ گئے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے کارکن بھی مختلف راستوں سے زمان پارک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں .پنجاب حکومت نے رینجرزکو آئندہ دس دن کے لیے صوبائی دارالحکومت لاہور میں تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ادھرسابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے لیے لاہور کے پوش علاقے زمان پارک میں پولیس آپریشن سے شہربھر میں ٹریفک کا نظام درہم ‘برہم ہوگیا ہے اور تحریک انصاف کے کارکنوں نے کئی شاہراؤں کو بلاک کردیا ہے۔

لاہور کی طرح روالپنڈی کے علاقوں فیض آباد‘مری روڈ‘لیاقت باغ‘کچری چوک اور میلوڈی ‘اسی طرح کراچی میں چھوٹی ‘بڑی شاہراؤں کو تحریک انصاف کے کارکنوں نے بندکردیا ہے کوئٹہ میں پی ٹی آئی کارکنوں نے چمن ‘کوئٹہ شاہراہ سمیت صوبے کی متعدد شاہراؤں کو بند کردیا ہے . پنجاب میں ملتان‘فیصل آباد‘گجرات‘سرگودھا‘میانوالی‘جھنگ‘ڈیرہ غازی خان‘کے پی کے میں پشاورسمیت مختلف شہروں میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے شاہراؤں کو بلاک کرکے احتجاج کیا جارہا ہے ‘تحریک انصاف کی جانب سے دی جانے والی کال پر پورے ملک میں پی ٹی آئی کارکن سڑکوں پر ہیں اور احتجاج کررہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close