لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کیلئے پولیس کا آپریشن جاری ہے تاہم اس میں تاحال کامیابی حاصل نہیں کی جاسکی۔
عوام کسی پراپیگنڈا میں نہ آئیں۔ عمران خان اپنے گھر میں موجود ہیں اور کارکنان ان کی حفاظت کے لیے جوق در جوق زمان پارک پہنچ رہے ہیں۔#زمان_پارک_پہنچو#نكلو_پاكستان_كى_خاطر
— PTI Lahore (@PTIOfficialLHR) March 14, 2023
سوشل میڈیا پر یہ دعوے بھی کیے گئے ہیں کہ عمران خان گرفتار ہوچکے ہیں لیکن میڈیا پر خبر کا بلیک آؤٹ کروادیا گیا ہے تاہم ان دعووں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ پی ٹی آئی لاہور کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ایسی خبروں کی تردید کی گئی ہے اور ایک بیان میں کہا گیا ہے “عوام کسی پراپیگنڈا میں نہ آئیں، عمران خان اپنے گھر میں موجود ہیں اور کارکنان ان کی حفاظت کے لیے جوق در جوق زمان پارک پہنچ رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں