عمران خان کی ممکنہ گرفتاری، اسلام آباد پولیس نے پیشگی اقدامات کر لیے

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے باعث پیشگی اقدامات کرلیے۔اسلام آباد پولیس کی نفری موٹروے چوک اور فیض آباد پر تعینات کردی گئی ہے۔ اُدھر تحریک انصاف کے کارکنوں نے عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف ٹائر جلا کر ترنول چوک بند کر دیا۔

اس حوالے سے اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مظاہرین نے ترنول روڈ بند کی تھی جسے بروقت کارروائی کرکے ٹریفک کیلئے کھلوا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ایما پر سڑک بند کرنے والے پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔دوسری جانب عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونےکے بعد اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ زمان پارک پر موجود ہے جہاں اسے پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے مزاحمت کا سامنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close