آئندہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات ، مریم نواز اور حمزہ شہباز کن حلقوں میں کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے لاہور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 173 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گی، ان کے کاغذات نامزدگی انکے وکلاء جمع کرائیں گے۔ جبکہ حمزہ شہباز نے دو حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ حمزہ شہباز پی پی 146اور پی پی 147سے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے،

حمزہ شہباز کے وکلاء نے ان کے کاغذات نامزدگی تیار کر لیے ہیں ۔واضح رہے کہ سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز گزشتہ روز ہی چار ماہ کے عرصے کے بعد وطن واپس پہنچے ہیں، حمزہ شہباز انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے جبکہ مریم نواز پہلے سے مختلف شہروں میں جا کر ورکر کنونشنز میں کارکنان کو موبلائز کر رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close