زمان پارک میں عمران خان نہیں کس سے ملتا ہوں؟ صدر عارف علوی کا حیران کن انکشاف

اسلام آباد(پی این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ زمان پارک میں عمران خان سے نہیں ایک پاپولر پارٹی لیڈر سے ملتا ہوں ۔ صدر عارف علوی سے سی پی این ای وفد نے کاظم خان کی قیادت میں ملاقات کی، کاظم خان نے کہا کہ پیکاقوانین کے حوالے سے اپنی تجاوزات پیش کروں گا ،صدر عارف علوی نے سی پی این ای کی طرف سے تجاویزکا خیرمقدم کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہاکہ الیکشن ہر صورت وقت پر ہوں گے ،

گورنر کے پی بھی الیکشن بروقت چاہتے ہیں ،ان کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا امکان ختم نہیں ہوا۔صدر عارف علوی نے کہاکہ سب سے ملتا ہوں سب کو مشورہ دیتا ہوں ،عمران خان کو قومی اسمبلی سے نہ نکلنے کا مشورہ دیا تھا،پنجاب اور کے پی اسمبلی توڑنا ان کا اپنا فیصلہ تھا،ان کاکہناتھا کہ زمان پارک میں عمران خان سے نہیں ایک پاپولر پارٹی لیڈر سے ملتا ہوں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close