عمران خان نے ظلِ شاہ کی موت کے بعد ان کے والد کو ملاقات کے لئے گھر بلا کر کتنے گھنٹے انتظار کرا یا؟حیران کن انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی )چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیر اعظم عمران خان نے مرحوم کارکن ظلِ شاہ کی موت کے بعد ان کے والد کو گھر بلا کر ڈھائی گھنٹے انتظار کرایا اور پھر ان سے ملاقات کی۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق اس بات کا انکشاف ظلِ شاہ کے والد لیاقت علی نے ایک نجی ٹی وی کے انٹرویو میں کیا۔ظلِ شاہ کے والد لیاقت علی نے بتایا کہ بیٹے کے جاں بحق ہونے کی خبر ملنے کے 10منٹ بعد پی ٹی آئی کے لوگ ان کے پاس آ گئے تھے، پی ٹی آئی کارکنوں نے ان سے کہا کہ آؤ سروسز اسپتال چلیں، مگر وہ مجھے

عمران خان کے گھر لے گئے۔لیاقت علی نے بتایا کہ وہاں پہنچ کر عمران خان نے ڈھائی گھنٹے انتظار کے بعد مجھے ملاقات کے لیے بلایا۔ظلِ شاہ کے والد لیاقت علی نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم انہیں تھانہ ریس کورس لے گئی جہاں انہوں نے ہی درخواست لکھی اور اس درخواست میں خود ہی نگران وزیراعلیٰ، آئی جی، ڈی آئی جی اور رانا ثنااللہ کو نامزد کر دیا، جب وہ نارمل ہوئے تو انہیں اندازہ ہوا کہ یہ کام تو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے ہو رہا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں علی بلال عرف ظلِ شاہ کی موت واقع ہوئی تھی، پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ علی بلال پولیس تشدد سے جاں بحق ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close