عمران خان پھر عدالت پہنچ گئے

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر نئی درخواست کے ساتھ عدالت پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو چیلنج کر دیا ہے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد کے سول جج نے خاتون جج کو دھمکی دینے سے متعلق کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سول جج کی جانب سے جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو سیشن جج کی عدالت میں چیلنج کیا تاہم سیشن جج طاہر محمود کے رخصت پر ہونے کے باعث ڈیوٹی جج سکندر خان کی عدالت میں درخواست دائر کی گئی۔۔۔۔

رپورٹس کے مطابق ڈیوٹی جج سکندر خان نے درخواست ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی کو مارک کردی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close