پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی راہیں جدا، پنجاب کے تمام حلقوں میں پیپلز پارٹی امیدوار کھڑے کرے گی

چنیوٹ(آئی این پی) ضمنی انتخابات کا عمل شروع ہوتے ہی پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی راہیں جدا ہو گئی ہیں۔پنجاب کے تمام حلقوں میں پیپلز پارٹی امیدوار کھڑے کر ے گی۔ پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضی نے کہا ہے کہ الیکشن میں حصہ لینا ہی ہماری فتح ہے، آئین کے اندر رہ کر بات کرنی چاہیے، ہم آئین کی پاسداری نہیں کریں گے تو کسی ڈکٹیٹر کی آئین شکنی کی کیسے بات کر سکتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضی نے پی پی 95 کی نشست کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنی رائے کا حق آئینی اور قانونی طور پر رکھتی ہے، رائے مسلط نہیں ہو سکتی، پنجاب کے تمام حلقوں میں پیپلز پارٹی اپنے امیدوار کھڑے کر رہی ہے، الیکشن کمیشن نے ریٹرنگ آفیسرز تعینات کر دئیے، الیکشن میں حصہ لینا شروع کر دیا، پیپر جمع کروا دئیے۔حسن مرتضی نے کہا کہ اب تو الیکشن نہ ہونے کی سوچ ختم ہونی چاہیے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت اور آئین و قانون کی بالادستی کی بات کی، ہم چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ مضبوط ہو، ماضی میں ماورائے پارلیمنٹ ہونے والے فیصلے غلط تھے، سیاستدان پارلیمنٹ کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہوتے، پیپلز پارٹی وقت پر الیکشن کی حامی ہے، الیکشن کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close