پیپلز پارٹی کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ، ایجنڈا کیا ہے؟

کراچی(آئی این پی)مردم شماری پر تحفظات کے معاملہ پر پیپلز پارٹی کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔پیپلز پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر نثار احمد کھوڑو نے وزیر اعلی سندھ مرادعلی شاہ سے رابطہ کر کے بتایا کہ مردم شماری کے معاملے پر سندھ کے عوام کو تحفظات ہیں، ہم قیادت سے مشورہ کرکے آل پارٹیز کانفرنس بلا رہے ہیں۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ میں نے مردم شماری کے معاملے پر وفاق کو خط لکھا ہے، کل وفاقی حکومت سے ایک مرتبہ پھر رابطہ کر کے سندھ کے عوام کے تحفظات پر بات کروں گا، آل پارٹیز کانفرنس میں سندھ کی تمام سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close