سکیورٹی انتظامات نہ ہونے پر چائنیز ریسٹورنٹ سیل کر دیا گیا

کراچی(آئی این پی) سکیورٹی ایڈوائزری کی خلاف ورزی کرنے پر درخشاں پولیس کی جانب سے ڈیفنس کھڈا مارکیٹ میں واقع چائنیز ریسٹورینٹ “منگ کورٹ” کو سیل کر دیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان ڈسٹرکٹ سائوتھ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ ریسٹورینٹ پر چائنیز شہریوں کی آمدورفت رہتی ہے جو بغیر مناسب سکیورٹی انتظامات کے کسی حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق درخشاں پولیس کی مذکورہ کارروائی ریسٹورینٹ پر ناقص سکیورٹی انتظامات کی وجہ سے کی گئی۔واضح رہے کے مذکورہ کارروائی سے پہلے ریسٹورینٹ مالکان کو سکیورٹی ایڈوائزری پر عمل درآمد کے حوالے سے بارہا درخواست کی گئی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close