ہائیکورٹ میں صحافیوں پر تشدد، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کارروائی نہ ہونے کے بعد بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی) ہائیکورٹ میں صحافیوں پر تشدد کے بعد ذمہ داروں کے خلاف حکومت اور پولیس کے مایوس کن رویہ سے دلبرداشتہ ہو کراسسٹنٹ اٹارنی جنرل محمد عثمان وڑائچ نے استعفی دے دیا۔ خیال رہے کہ پی ڈی ایم حکومت آنے کے بعد عثمان وڑائچ نے بطور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کام شروع کیا اور وہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس بار ستار کی عدالت میں وفاق کی نمائندگی کررہے تھے۔

عثمان وڑائچ نے کہا کہ ہائیکورٹ میں صحافیوں پر تشدد کے بعد کارروائی نہ ہونے پر استعفی دیا، صحافیوں پر تشدد کے بعد حکومت اور پولیس کا رویہ افسوس ناک رہاانہوں نے کہا کہ کچھ میری ذاتی وجوہات بھی ہیں جن کی بنا پر بات استعفی تک پہنچی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close