کراچی پولیس حملے کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہو گئی

کراچی(آئی این پی)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی پولیس حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی ایک روز پہلے 10 لاکھ میں حب سے خریدی گئی۔وزیر اطلاعات سندھ نے بتایا کہ حملے میں استعمال ہونے والا اسلحہ ٹانک سے ٹرک کے ذریعے لایا گیا،

ملزمان سے ایک خودکش جیکٹ، تین پستول، دو موٹر سائیکلیں اور 80 گولیاں برآمد ہوئیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ ملزمان حملے سے ایک ہفتہ قبل بسوں کے ذریعے کراچی پہنچے تھے اور ساتھی ملزم عبدالعزیز کے گھر ٹھہرے ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close