ایف آئی اے کا نوٹس، فواد چوہدری بھی ڈٹ گئے

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ ایف آئی اے 100 نوٹس بھی دے تب بھی مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، مریم نواز کے خلاف توشہ خانے سے تحائف لینے پر کاروائی ہونی چاہئے۔

 

 

 

 

انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ایف آئی اے 100 نوٹس بھی دے اس مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا کہ مریم نواز کے خلاف توشہ خانے سے تحائف لینے پر کاروائی ہونی چاہئے، میں جو کہتا ہوں اس ہر کھڑا رہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ بےبی مریم حکومتی دہشت گردی کا راستہ اپنانے کی بجائے اپنی عادتیں ٹھیک کریں۔یاد رہے سینئر نائب صدر ن لیگ مریم نواز سے متعلق توشہ خانہ تحائف پر ٹویٹ کے معاملے پر ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ایف آئی اے نے فواد چوہدری کو 17 مارچ کو طلبی کا نوٹس بھجوا دیا۔ اسی حوالے سے فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی ٹویٹر پر دھمکی کے گھنٹوں کے اندر ایف آئی اے نے میرے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا۔

 

 

اس ملک میں شہری حقوق مکمل طور پر معطل ہو چکے ہیں۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کی ان ان معاملات پر خاموشی تباہ کن ہے، چیف جسٹس صاحب معاملات پر خاموشی آئین کو معطل کرنے کی منظوری ہو گی۔ خیال رہے توشہ خانہ سے تحائف حاصل کرنے والوں میں شریف خاندان نمبر ون پر ہے ، 2008 میں وزیراعظم نوازشریف نے توشہ خانے سے قیمتی گاڑی لی، گاڑی کی قیمت 42 لاکھ 55 ہزار تھی ، جو نوازشریف نے 6لاکھ 36ہزار دے کر اپنے نام کرلی. وفاق کی جانب سے جاری توشہ خانہ ریکارڈ کے مطابق نوازشریف نے ساڑھے 43 لاکھ کا کارپٹ اور چارنقرئی گلاس 6 ہزار 700میں خریدے جبکہ 8 ہزار کا گلدان مفت میں لیا نوازشریف کو 2016 میں 3 کروڑ 81 لاکھ تحائف ملے جو 76 لاکھ دے کر گھر لے گئے، نوازشریف کو 2016 میں ہی ایک کروڑ 62 لاکھ کے تحائف ملے جو 33لاکھ میں خرید لی۔

 

 

 

جبکہ سابق وفاقی وزیرفواد چوہدری نے توشہ خانہ ریکارڈ منظر عام پر آنے کے بعد نون لیگ اور مریم نواز سے عمران خان اور بشریٰ بیگم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے توشہ خانہ ریکارڈ منظر عام پر آنے کے بعد مریم نواز پر بھی الزام عائد کیا اور اپنے ردعمل میں کہا کہ نوازشریف نے مرسڈیز اور مریم نواز نے توشہ خانہ سے گھڑی نکالی، مریم نواز نے توشہ خانہ سے 2 کروڑ کی گھڑی 10 لاکھ میں لی، توشہ خانہ کو ان لوگوں نے باپ کا مال سمجھا. فواد چوہدری نے مطالبہ کیا کہ نون لیگ اور مریم نواز عمران خان اور بشریٰ بیگم سے معافی مانگیں، مریم نواز نے توشہ خانہ جس طرح لوٹا اس کی مثال نہیں ملتی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں