محلے داروں نے بتایا ظل شاہ کے والدین پر دباو ڈالا گیا، بڑا دعویٰ

لاہور (پی این آئی) فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ محلے داروں نے بتایا ظل شاہ کے والدین پر دباو ڈالا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کارکن ظل شاہ کے کیس کے حوالے سے بڑا انکشاف کیا۔

 

 

انہوں نے کہا کہ محلے داروں نے بتایا ظل شاہ کے والدین پر دباو ڈالا جا رہا ہے، آئی جی پنجاب کی جانب سے انہیں کہا گیا اپنے دوسرے بیٹے کا خیال کریں، ہم نے اپنے گرفتار کارکنوں کو پیغام دیا ہے کہ آپ نے تشدد کا شکار نہیں ہونا یہ لوگ جو بھی کہیں آپ وہی بیان دے دیں کیوںکہ ان بیانات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ توشہ خانہ معاملے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میں نے توشہ خانہ سے تسبیح ، کھجور اور آب زم زم لیا تھا، تسبیح میں نے اپنی والدہ کو دی تھی، ان چیزوں میں اور پائن ایپل میں فرق ہے۔ن لیگ نے 15مہینے ایسی مہم میں لگائے اور آج بحث ہورہی ہے، اربوں روپے کے میڈیا کو اشتہارات دیئے جس کی باقاعدہ مہم چلائی گئی، کہ عمران خان نے گھڑی اور ہار لے لیئے، ہائیکورٹ نے ریکارڈ پبلک کرنے کا کہہ دیا ، انہوں نے بڑی دوڑ لگائی کہ ریکارڈ دینے سے بچ جائیں، عدالت نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کا ریکارڈ 1990سے 2002ء کا بھی ریکارڈ لے کر آئیں۔

 

 

 

 

اس میں سیاسی اور قانونی دونوں سوالات ہیں۔ ہمارے دور میں 20فیصد کا تھا لیکن ہم نے 50فیصد کردیا کہ ہاف قیمت ادا کر کے تحفہ لیا جاسکے گا۔ مریم نواز توشہ خانہ کو دیکھ کر آسمان سے جالگی، مجھے نوٹس آیا ہے، میرا ٹویٹ موجود ہے، میں نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن منشیوں والی حرکت کرتا ہے ،اور بیان کو واپس نہیں لوں گا، اسی طرح مریم نواز سے متعلق بیان بھی واپس نہیں لوں گا، میں چاہتا ہوں کہ تحقیقات ہونی چاہئیں۔میری ٹیم نے مجھے بتایا کہ مریم نواز نے اپنی نوکرانی کے نام پر رولیکس گھڑیاں لی ہوئی ہیں، وزیراعظم آفس کی میڈ کے نام پر گھڑیاں لی ہوئی ہیں، یہ جو ساری گھڑیاں لیں، پھر نوازشریف نے گاڑی بھی لی ہے، گاڑیاں لینا تو ویسے ہی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ خواجہ آصف اور احسن اقبال کو دیکھیں، انہوں نے بھی گھڑیاں لی ہوئی ہیں، دیکھنا یہ ہے کہ انہوں نے جو چیزیں لی ہیں، وہ انہوں نے ڈکلیئر کی ہیں؟نیب کو چاہیئے ان کو فون کرے اور پوچھے کہ گھڑیاں لیں، نوازشریف اور شہبازشریف نے بہت گھڑیاں خریدیں، شہبازشریف نے اسی مدت میں گھڑیاں خریدیں۔انہوں نے جاں بحق کارکن سے متعلق بتایا کہ ظل شاہ کے والدین نے عمران خان پر کوئی الزامات نہیں لگائے، محسن نقوی ، آئی جی اور سی سی پی او سیاسی مافیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close